Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. وتفسير قوله تعالى: للذين يولون من نسائهم تربص أربعة أشهر الآيات
{لِلَّذِیْنَ یُوْلُوْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ …}کی تفسیر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7187
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ انْفَكَّتْ قَدَمُهُ فَقَعَدَ فِي مَشْرَبَةٍ لَهُ دَرَجَتُهَا مِنْ جُذُوعٍ وَآلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَأَتَاهُ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ فَصَلَّى بِهِمْ قَاعِدًا وَهُمْ قِيَامٌ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ الْأُخْرَى قَالَ لَهُمْ ائْتَمُّوا بِإِمَامِكُمْ فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا مَعَهُ قُعُودًا قَالَ وَنَزَلَ فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا قَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم مبارک میں موچ آ گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ایک بالا خانے میں تشریف فرما ہوئے، جس کی سیڑھی درخت کے تنوں سے بنائی گئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک ماہ کے لیے قسم بھی اٹھا لی، صحابۂ کرام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیمارداری کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نمازپڑھائی اور وہ کھڑے تھے، جب دوسری نماز کا وقت آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے امام کی اقتداء کیا کرو، پس جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگروہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتیس تاریخ کو بالا خانے سے نیچے تشریف لے آئے تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو ایک ماہ کے لیے قسم اٹھا رکھی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ مہینہ انتیس دنوں کا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الإيلاء/حدیث: 7187]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 378، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13071 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13102»

الحكم على الحديث: صحیح