الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. وتفسير قوله تعالى: للذين يولون من نسائهم تربص أربعة أشهر الآيات
{لِلَّذِیْنَ یُوْلُوْنَ مِنْ نِسَائِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْھُرٍ …}کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 7190
حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا فَكَانَ يَكُونُ فِي الْعُلْوِ وَيَكُنَّ فِي السُّفْلِ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِنَّ فِي تِسْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ مَكَثْتَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّهْرَ هَكَذَا وَهَكَذَا بِأَصَابِعِ يَدِهِ مَرَّتَيْنِ وَقَبَضَ فِي الثَّالِثَةِ إِبْهَامَهُ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینہ تک علیحدگی اختیار کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالا خانے میں رہائش اختیار کر لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نیچے تھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتیس دنوں کے بعد بیویوں کے پاس اتر آئے تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ انتیس دن ٹھہرے ہیں (جبکہ قسم تو مہینے کی تھی)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ مہینہ اس طرح ہے اور اس طرح ہے اور اس طرح ہے۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار انگوٹھا بند کر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الإيلاء/حدیث: 7190]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1084، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14527 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14581»
وضاحت: فوائد: … اگر کوئی خاوند چار ماہ سے زیادہ مدت کے لیے یا مدت کی تعیین کے بغیر بیوی کے قریب نہ جانے کی قسم کھاتا ہے، تو چار مہینے گزر جانے کے بعد یا تو خاوند اپنی بیوی سے تعلق قائم کرے گا، یا پھر اسے طلاق دے دے گا، چار ماہ گزر جانے سے از خود طلاق واقع نہیں ہو گی۔ اگر وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتا تو عدالت کی طرف سے اسے کوئی ایک فیصلہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ یہ بات یاد رہے کہ اگر کوئی خاوند معینہ مدت کے لیے قسم اٹھاتا ہے، لیکن اس مدت کی تکمیل سے پہلے اپنی بیوی سے تعلق قائم کر لیتا ہے تو اسے قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
الحكم على الحديث: صحیح