🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوابوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7848
۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم أَتَاہُ فِیمَا یَرَی النَّائِمُ مَلَکَانِ فَقَعَدَ أَحَدُہُمَا عِنْدَ رِجْلَیْہِ وَالْآخَرُ عِنْدَ رَأْسِہِ فَقَالَ الَّذِی عِنْدَ رِجْلَیْہِ لِلَّذِی عِنْدَ رَأْسِہِ اضْرِبْ مَثَلَ ہٰذَا وَمَثَلَ أُمَّتِہِ فَقَالَ إِنَّ مَثَلَہُ وَمَثَلَ أُمَّتِہِ کَمَثَلِ قَوْمٍ سَفْرٍ انْتَہَوْا إِلٰی رَأْسِ مَفَازَۃٍ فَلَمْ یَکُنْ مَعَہُمْ مِنَ الزَّادِ مَا یَقْطَعُونَ بِہِ الْمَفَازَۃَ وَلَا مَا یَرْجِعُونَ بِہِ فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذٰلِکَ إِذْ أَتَاہُمْ رَجُلٌ فِی حُلَّۃٍ حِبَرَۃٍ فَقَالَ أَرَأَیْتُمْ إِنْ وَرَدْتُ بِکُمْ رِیَاضًا مُعْشِبَۃً وَحِیَاضًا رُوَائً أَتَتَّبِعُونِی فَقَالُوا نَعَمْ قَالَ فَانْطَلَقَ بِہِمْ فَأَوْرَدَہُمْ رِیَاضًا مُعْشِبَۃً وَحِیَاضًا رُوَائً فَأَکَلُوا وَشَرِبُوا وَسَمِنُوا فَقَالَ لَہُمْ أَلَمْ أَلْقَکُمْ عَلٰی تِلْکَ الْحَالِ فَجَعَلْتُمْ لِی إِنْ وَرَدْتُ بِکُمْ رِیَاضًا مُعْشِبَۃً وَحِیَاضًا رُوَائً أَنْ تَتَّبِعُونِی فَقَالُوا بَلٰی قَالَ فَإِنَّ بَیْنَ أَیْدِیکُمْ رِیَاضًا أَعْشَبَ مِنْ ہٰذِہِ وَحِیَاضًا ہِیَ أَرْوٰی مِنْ ہٰذِہِ فَاتَّبِعُونِی قَالَ فَقَالَتْ طَائِفَۃٌ صَدَقَ وَاللّٰہِ لَنَتَّبِعَنَّہُ وَقَالَتْ طَائِفَۃٌ قَدْ رَضِینَا بِہٰذَا نُقِیمُ عَلَیْہِ۔
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک خواب دیکھا کہ دو فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاؤں کی جانب اور دوسرا سر کی جانب بیٹھ گیا، جو پائنتی کی جانب بیٹھا تھا، اس نے اس فرشتہ سے کہا جو سرہانے بیٹھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی مثال بیان کرو، اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی مثال اس قوم کی مانند ہے، جو ایک چٹیل میدان میں پہنچتی ہے، اس کے پاس نہ تو توشہ سفر ہے کہ اس جنگل کو طے کر سکے اور نہ ہی واپس لوٹنے کی گنجائش ہے، یہ قوم اسی حالت میں تھی کہ اس کے پاس ایک آدمی آتا ہے، جو دھاری دار جوڑ ا زیب تن کئے ہے اور وہ کہتا ہے: کیا میں تمہیں سر سبز و شاداب باغیچے میں لے چلوں، جس کا منظر نہایت ہی دلربا ہے، کیا تم میرے پیچھے چلو گے؟ وہ قوم کہتی ہے: جی ہاں چلیں گے، وہ انہیں لے کر چلتا ہے اور انہیں سرسبز و شاداب باغیچوں اور حسین منظر حوضوں میں وارد کرتا ہے، وہ ان میں کھاتے پیتے ہیں اور موٹے تازے صحت مند ہو جاتے ہیں تو وہ انہیں یاد دہانی کراتا ہے، جب میری تم سے ملاقات ہوئی تھی تو تم کس حال میں تھے، پھر تم نے مجھ پر اعتماد کیا، میں نے تم سے عہد کیا تھاکہ میں تمہیں سرسبز وشاداب باغیچوں اور حسین منظر حوضوں میں وارد کروں گا، اگر تم میرے پیچھے چلو گے، وہ قوم کہتی ہے: کیوں نہیں، ایسا ہی ہوا ہے، وہ کہتا ہے تو اب میں پھر کہتا ہوں: ان باغوں سے بھی زیادہ سرسبز باغ اور حسین منظر حوض اس سے آگے ہیں، میرے پیچھے چلو تو ایک گروہ نے کہا: اس نے سچ کہا ہے، ہم پیچھے جائیں گے، دوسرا گروہ کہتا ہے اتنا ہی ہمیں کافی ہے، ہم اسی پر مقیم رہنا پسند کرتے ہیں، ساتھ نہیں جاتے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7848]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان، ولين يوسف بن مهران، أخرجه البزار: 2407، والطبراني: 12940، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2402 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق دنیا میں رہ کر جنت کے حصول کی فکر کرے گا، وہ اس کے باغوں اور حوضوں میں جائے گا اور جو دنیا ہی کو سب کچھ سمجھتا رہا وہ جنت سے محروم رہے گا۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان


Al-Fath al-Rabbani Hadith 7848 in Urdu