🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْل «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» وَالْـمُـعَوَّذَتَيْنِ
سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8857
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ بِـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ [الإخلاص: 1] فَكَأَنَّمَا قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ یا کسی انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۂ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ }پڑھی، گویا اس نے ایک تہائی قرآن مجید پڑھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8857]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة: 685، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21275 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21597»
وضاحت: فوائد: … سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ} ایک تہائی قرآنِ مجید کے برابر ہے۔ اس حدیث کی سب سے بہترین تفسیریہ ہے:
قرآنِ مجید تین اساسی مقاصد پر مشتمل ہے:
(۱) اوامر و نواہی: اللہ تعالی کے وہ عملی احکام جن میں واجبات، مستحبات، محرمات اور مکروہات کا ذکر ہے۔
(۲) اخبار و قصص: سابقہ انبیا و رسل اور ان کی امتوں کے حالات و واقعات اور نیک و بد اعمال کی بنیاد پر وصول ہونے والے ثواب و عقاب کی تفاصیل۔
(۳) علم التوحید: اللہ تعالی کی ذات اور اس کے اسما و صفات اور ان کے تقاضوں کی تفصیل۔
سورۂ اخلاص مجمل طور پر تیسری قسم علم التوحید پر مشتمل ہے، اس لیے اس کو قرآن کا تہائی حصہ قرار دیا گیا۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة : 685


Al-Fath al-Rabbani Hadith 8857 in Urdu