سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
2. باب أصول الفرائض
فرائض کے بنیادی اصولوں کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 8 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1185
نا نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا سَلَكْنَاهُ، وَأَنَّهُ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ،" فَجَعَلَهُمَا مِنْ أَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، أَعْطَى الْمَرْأَةَ الرُّبُعَ، وَأَعْطَى الأُمَّ ثُلُثَ مَا بَقِيَ، وَأَعْطَى الأَبَ سَائِرَ ذَلِكَ" .
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت اور اس کے والدین (کے ترکہ) کا مسئلہ پیش کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے لیے کوئی راستہ اختیار کرتے تو ہم اس پر چلتے، اور ان کے پاس بھی ایسا ہی مسئلہ آیا تھا، تو انہوں نے ترکہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا، عورت کو چوتھائی دیا، ماں کو باقی مال کا تہائی دیا، اور باپ کو باقی تمام حصہ دے دیا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8058، 8065، والدارمي فى «مسنده» برقم: 671، 2907، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 6، 7، 8، 20، 23، 24، 62، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4126، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31700، 31701، 31703، 31704، 31708، 31744، 31745، 31746، 31752»
الأعمش: ثقة، مدلس (عنعنہ ہے، مگر ابوعبدالله الثوري اور ابومعاویہ سے روایت قابل قبول ہے)
الأعمش: ثقة، مدلس (عنعنہ ہے، مگر ابوعبدالله الثوري اور ابومعاویہ سے روایت قابل قبول ہے)
الحكم على الحديث: إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفص | صحابي |
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 1185 in Urdu