سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
84. باب ما جاء في ابنة الأخ من الرضاعة
رضاعت سے پیدا ہونے والی بھتیجی (بھائی کی بیٹی) سے نکاح کا بیان
ترقیم دار السلفیہ: 994 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2171
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، وَأنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا شَهِدَتْ عَلَى رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا، قَالَ مَرَّةً:" إِنْ كَانَتْ مَرْضِيَّةً" , وَقَالَ مَرَّةً: " إِنْ كَانَتْ عَدْلا اسْتُحْلِفَتْ بِاللَّهِ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا، فَإِنْ حَلَفَتْ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا" . قَالَ هُشَيْمٌ: وَلا يُؤْخَذُ بِهِ.
یونس اور منصور نے حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت کی کہ جب ایک عورت کسی مرد اور اس کی بیوی کے بارے میں گواہی دے کہ اس نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو حسن بصری رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا: ”اگر وہ معتبر ہو۔“ اور دوسری مرتبہ فرمایا: ”اگر وہ عادل ہو تو اس سے اللہ کی قسم لی جائے کہ اس نے انہیں دودھ پلایا ہے، اگر وہ قسم اٹھا لے تو ان دونوں کے درمیان جدائی کر دی جائے۔“ ہشیم نے کہا: ”ہم اس پر عمل نہیں کرتے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2171]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»