سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
116. باب ما جاء في الخلع
باب: خلع کے بارے میں وارد احادیث
ترقیم دار السلفیہ: 1418 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2595
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ شُرَيْحٍ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ يَخْتَصِمَانِ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ , يَقُولُ: أَنَا وَاللَّهِ لَوْلا مَالُكِ عِنْدِي لَطَلَّقْتُكِ. فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: هُوَ لَكَ عَلَى أَنْ تُطَلِّقَنِي. فَقَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. فَقَالَتْ: زِدْنِي. قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. قَالَتْ: زِدْنِي. قَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ. فَقُلْتُ: مَا أَرَاكَ إِلا قَدْ خِبْتَ، بَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ وَغَرِمْتَ. قَالَ شُرَيْحٌ:" دِينُ اللَّهِ إِذًا فِي يَدِكَ، هُمَا عَلَى مَا اصْطَلَحَا عَلَيْهِ" .
حضرت شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا، ایک مرد اور عورت جھگڑتے ہوئے آئے۔ مرد نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تیرا مال میرے پاس نہ ہوتا تو میں تجھے طلاق دے دیتا۔ عورت نے کہا: میرا مال چھوڑ کر مجھے طلاق دے دو۔ مرد نے طلاق دی اور پھر مزید دو بار طلاق دے دی۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے کہا: مجھے تو لگتا ہے کہ تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی اور تم مال سے بھی گئے۔ شریح رحمہ اللہ نے کہا: اللہ کا دین تمہارے ہاتھ میں ہے، جو معاملہ ہوا ہے وہ درست ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1418، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11764»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 2595 in Urdu