سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
151. باب أم الولد يكون لها من سيدها أولاد فيموت عنها فتزوج فتلد منه أولادا، ثم يموت بعض ولدها من السيد
باب: ایسی اُمِّ ولد کے بارے میں، جس کے اپنے آقا سے (پہلے) بچے ہوں، پھر آقا فوت ہو جائے، تو وہ (آزاد ہو کر) نکاح کرے اور اُس شوہر سے بھی اُسے اولاد ہو، پھر اس کے آقا سے ہونے والے کچھ بچے وفات پا جائیں۔
ترقیم دار السلفیہ: 1957 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3134
نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ لامْرَأَةِ الرَّجُلِ وَلَدٌ مِنْ غَيْرِهِ فَمَاتَ، فَلْيُمْسِكْ مِنْ جِمَاعِهَا حَتَّى تَحِيضَ" .
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کسی مرد کی بیوی کا بچہ کسی اور سے ہو اور وہ بچہ فوت ہو جائے تو مرد کو چاہیے کہ بیوی سے صحبت نہ کرے جب تک وہ حیض سے پاک نہ ہو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3134]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1957، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10577، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19131، 19132»
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3134 in Urdu