سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
172. باب ما تجتنبه المتوفى عنها زوجها في عدتها
باب: وہ امور جن سے شوہر کی وفات کے بعد عدت گزارنے والی عورت کو پرہیز کرنا لازم ہے۔
ترقیم دار السلفیہ: 2134 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3311
نا نا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، أَتَكْتَحِلُ بِالإِثْمِدِ فِي عِدَّتِهَا؟ قَالَتْ:" لا وَإِنْ نَفَقَتَا، وَلَكِنْ بِالصَّبِرِ وَالذَّرُورِ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو، کیا وہ عدت میں اثمد (مشہور سرمہ) لگائے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نہیں، اگرچہ اس کی آنکھوں میں تکلیف ہو، لیکن صبر اور ذرور (جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے سرمہ) سے علاج کرے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3311]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
وضاحت: فائدہ: یہ اثر سنداً صحیح ہے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے فقہی فہم اور احتیاطی موقف کی دلیل ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ: عدتِ وفات میں عورت کو زینت سے حتی الامکان پرہیز کرنا چاہیے حتیٰ کہ دوا بھی ایسی ہو جو زینتی نہ ہو
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أم سلمة زوج النبي، أم سلمة | صحابية |
Sunan Saeed bin Mansur Hadith 3311 in Urdu