صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
97. باب نواقض الوضوء - ذكر الخبر المقتضي للفظة المختصرة التي ذكرناها
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے ذکر کردہ مختصر لفظ کے تقاضے کو ظاہر کرتی ہے
حدیث نمبر: 1136
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لَحْمٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ قَامُوا إِلَى الْعَصْرِ وَلَمْ يَتَوَضَّئُوا . قَالَ قَالَ جَابِرٌ:" ثُمَّ شَهِدْتُ أَبَا بَكْرٍ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." ثُمَّ" ثُمَّ شَهِدْتُ عُمَرَ أَكَلَ مِنْ جَفْنَةٍ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کھایا۔ آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے پھر یہ حضرات نماز ادا کرنے کے لئے اٹھ گئے اور انہوں نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا (یہ ان کے عہد خلافت کی بات ہے) انہوں نے کھانا کھایا اور نماز ادا کرنے کیلئے اٹھ گئے اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ پھر ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا (یہ ان کے عہد خلافت کی بات ہے) انہوں نے ایک پیالے میں سے کھانا کھایا اور پھر اٹھ کر نماز ادا کر لی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1133»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله. * [مَعْمَرٍ] قال الشيخ: في الأصل: (منعم).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، وهو مكرر (1132).
الرواة الحديث:
جابر بن عبد الله الأنصاري ← عمر بن الخطاب العدوي