صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
62. ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن الخلفاء الراشدين والكبار من الصحابة غير جائز أن يخفى عليهم بعض أحكام الوضوء والصلاة-
- اس خبر کا ذکر جو اس گمان کو باطل کرتا ہے کہ خلفائے راشدین اور بڑے صحابہ پر وضو اور نماز کے بعض احکام مخفی نہیں رہ سکتے۔
حدیث نمبر: 127
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، عَنِ الرَّجُلِ جَامَعَ وَلَمْ يُنْزِلْ؟ فَقَالَ: لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ ، ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ:" سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَسَأَلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ ، وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقَالُوا مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَحَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ : أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو صحبت کرتا ہے، لیکن اسے انزال نہیں ہوتا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس پر کوئی چیز یعنی غسل لازم نہیں ہو گا۔ پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے۔ زید بن خالد کہتے ہیں: میں نے اس کے بعد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تو ان حضرات نے بھی اس کی مانند جواب دیا۔ ابوسلمہ نامی راوی کہتے ہیں: عروہ بن زبیر نے مجھے یہ بات بتائی کہ انہوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند جواب دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العلم/حدیث: 127]
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الرواة الحديث:
عروة بن الزبير الأسدي ← أبو أيوب الأنصاري