🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. باب مواقيت الصلاة - ذكر إباحة تأخير المرء صلاة العشاء الآخرة عن أول وقتها
نماز کے اوقات کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ عشاء کی آخری نماز کو اس کے پہلے وقت سے مؤخر کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1532
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ : أَيُّ حِينٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أُصَلِّيَ الْعَتَمَةَ إِمَّا إِمَامًا أَوْ خِلْوًا، فَقَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَتَمَةَ حِينَ رَقَدَ النَّاسُ، وَاسْتَيْقَظُوا، وَرَقَدُوا وَاسْتَيْقَظُوا، فَقَالَ عُمَرُ: الصَّلاةَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ الآنَ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى رَأْسِهِ، فَقَالَ: " لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لأَمَرْتُهُمْ أَنْ يُصَلُّوا هَكَذَا" .
ابن جریج کہتے ہیں میں نے عطا سے دریافت کیا: آپ کے نزدیک کون سا وقت زیادہ پسندیدہ ہے، جس میں، میں عشاء کی نماز ادا کروں، خواہ میں امام ہوں، تنہا نماز ادا کر رہا ہوں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کرنے میں تاخیر کر دی یہاں تک کہ لوگ سو گئے پھر وہ بیدار ہوئے پھر سو گئے پھر بیدار ہوئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نماز، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے، آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ آپ نے اپنے ہاتھ اپنے سر پر رکھے ہوئے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے اپنی اُمت کی مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں ان لوگوں کو یہ حکم دیتا کہ وہ اس نماز کو اس وقت میں ادا کریں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1532]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1530»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (1095). تنبيه!! رقم (1095) = (1098) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، وتقدم برقم (1098) في نواقض الوضوء.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن علي الفلاس، أبو حفص
Newعمرو بن علي الفلاس ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة حافظ
👤←👥عمر بن محمد الهمذاني، أبو حفص
Newعمر بن محمد الهمذاني ← عمرو بن علي الفلاس
ثقة