علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
298. باب صفة الصلاة - ذكر الإباحة للمرء أن يتحرى موضعا من المسجد بعينه فيجعل أكثر صلاته فيه
نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی مسجد کے کسی خاص مقام کو منتخب کرے اور اس میں زیادہ تر اپنی نمازیں پڑھے
حدیث نمبر: 1763
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَأْتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى،" فَيَعْمِدُ إِلَى الأُسْطُوَانَةِ دُونَ الْمُصْحَفِ، فَيُصَلِّي قَرِيبًا مِنْهَا"، فَأَقُولُ لَهُ: أَلا تُصَلِّي هَا هُنَا؟ وَأُشِيرُ لَهُ إِلَى بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ، فَيَقُولُ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى هَذَا الْمَقَامَ .
یزید بن ابوعبید بیان کرتے ہیں وہ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے ہمراہ چاشت کی نماز ادا کرنے آتے تھے۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ اس ستون کی طرف جانے کی کوشش کرتے تھے جو مصحف سے پہلے ہے وہ اس کے قریب نماز ادا کیا کرتے تھے۔ میں ان سے یہ کہتا تھا کہ آپ یہاں نماز ادا نہیں کریں گے۔ میں مسجد کے کسی دوسرے گوشے کی طرف اشارہ کر کے کہتا۔ تو وہ یہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ اہتمام کے ساتھ اس جگہ نماز ادا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1760»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (1430): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح، أحمد بن عبدة: هو ابن موسى الضبي، ثقة، روى له مسلم، ومن فوقه رجال الصحيحين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1763 in Urdu
يزيد بن أبي عبيد الأسلمي ← سلمة بن الأكوع الأسلمي