صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
411. باب صفة الصلاة - ذكر الأمر بوضع اليدين على الركبتين في الركوع بعد أن كان التطبيق مباحا لهم استعماله
نماز کے طریقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ رکوع میں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا چاہیے، جبکہ اس سے پہلے ان کے لیے تطبيق (ہاتھ باندھنا) استعمال کرنا جائز تھا
حدیث نمبر: 1882
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي ، فَطَبَّقْتُ بَيْنَ كَفَّيَّ، ثُمَّ وَضَعْتُهُمَا بَيْنَ فَخِذِيَّ، فَنَهَانِي عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ:" كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، فَنُهِينَا عَنْهُ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ عَلَى الرُّكَبِ" .
مصعب بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی میں نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تطبیق دی پھر میں نے انہیں اپنے دونوں زانوں کے درمیان رکھ لیا تو میرے والد نے مجھے اس سے منع کیا، اور فرمایا ہم پہلے ایسا کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا، ہم (اپنے ہاتھ) گھٹنوں پر رکھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1882]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1879»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (813): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.
الرواة الحديث:
مصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري