🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
630. باب فرض متابعة الإمام - ذكر خبر خامس يدل على أن هذا الأمر أمر فريضة لا فضيلة
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - پانچویں خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حکم فرض ہے، نہ کہ فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2109
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ الْعَدَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتِي؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتُكَ. قَالَ:" فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَمِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ، وَإِنْ صَلُّوا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان موجود تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو، میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں، آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو جو شخص میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ کی اطاعت کرتا ہے اور میری اطاعتاللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حصہ ہے۔ ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں، جو شخص آپ کی اطاعت کرتا ہے وہ اللہ کی اطاعت کرتا ہے اور آپ کی فرمانبرداری کرنااللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حصہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں یہ بات شامل ہے، تم میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات شامل ہے، تم امراء کی اطاعت کرو اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہیں، تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2109]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2106»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2/ 122).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، حوثرة بن أشرس: روى عنه جمع، وذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 215، وأورده ابن أبي حاتم 3/ 283 فلم يذكر فيه جرحاً ولا تعديلاً، وقد توبع، وباقي رجاله ثقات.

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥عقبة بن أبي الصهباء الراسبي، أبو خريم
Newعقبة بن أبي الصهباء الراسبي ← سالم بن عبد الله العدوي
ثقة
👤←👥حوثرة بن الأشرس العتكي، أبو عامر
Newحوثرة بن الأشرس العتكي ← عقبة بن أبي الصهباء الراسبي
مقبول
👤←👥أبو يعلى الموصلي، أبو يعلى
Newأبو يعلى الموصلي ← حوثرة بن الأشرس العتكي
ثقة مأمون