صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
741. باب فرض متابعة الإمام - ذكر الزجر عن أن يبادر المأموم الإمام في الركوع والسجود
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ مأموم امام سے پہلے رکوع اور سجدہ کرے
حدیث نمبر: 2229
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُبَادِرُونِي بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ، تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا سَجَدْتُ، وَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا سَجَدْتُ، تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ" .
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ مجھ سے پہلے رکوع یا سجدے میں جانے کی کوشش نہ کرو کیونکہ میں تم سے پہلے جتنی دیر کے لیے رکوع میں جاؤں گا تم مجھے اس وقت اس حالت میں پا لو گے جب میں سجدے میں جاؤں گا اور تم سے پہلے سجدے میں جتنی دیر پہلے جاؤں گا، تو تم مجھے اس وقت پا لو گے جب میں سر اٹھاؤں گا۔ اس کی وجہ یہ ہے، میرا وزن زیادہ ہو چکا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2229]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 354، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1594، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2229، 2230، وأبو داود فى (سننه) برقم: 619، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1354، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 963، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2639، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17113، 17166، والحميدي فى (مسنده) برقم: 613» «رقم طبعة با وزير 2226»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (630).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، ابن محيريز: اسمه عبد الله.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2229 in Urdu
عبد الله بن محيريز الجمحي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي