صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1238. فصل في صلاة السفر - ذكر خبر يضاد خبر عكرمة الذي ذكرناه في الظاهر
فصل: سفر کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ظاہری طور پر ہمارے بیان کردہ عکرمہ کی خبر سے متعارض ہے
حدیث نمبر: 2751
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ قَصْرِ الصَّلاةِ، فَقَالَ:" سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعْنَا"، فَسَأَلْتُهُ: هَلْ أَقَامَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَقَمْنَا بِمَكَّةَ عَشْرًا" .
یحییٰ بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قصر نماز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک سفر کیا، تو ہمارے واپس آنے تک آپ ہمیں دو رکعات پڑھاتے رہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اقامت اختیار کی تھی۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ہم نے مکہ میں دس دن قیام کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2751]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2740»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1106): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
يحيى بن أبي إسحاق الحضرمي ← أنس بن مالك الأنصاري