صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1253. باب سجود التلاوة - ذكر العلة التي من أجلها سجد صلى الله عليه وسلم في ص
قرآن کی تلاوت کے دوران سجدہ کرنے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ص میں سجدہ کیا
حدیث نمبر: 2766
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، وَالأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ الْعَبَّاسِ : سَجْدَةُ (ص) مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا؟ قَالَ: فَتَلا عَلَيَّ: (وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ سورة الأنعام آية 84 حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ: أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90)، قَالَ:" كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا۔ سورہ ص میں سجدہ تلاوت موجود ہونے کا حکم آپ نے کہاں سے حاصل کیا ہے، تو انہوں نے میرے سامنے یہ آیت تلاوت کی۔ ”اس کی ذریت میں مسلمان داؤد سلیمان اور ایوب ہیں۔“ یہ آیت انہوں نے یہاں تک تلاوت کی: ”یہ وہ لوگ ہیں، جنہیںاللہ تعالیٰ نے ہدایت عطا کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا: سیدنا داؤد علیہ السلام نے اس جگہ پر سجدہ کیا تھا اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی (اس آیت پر) سجدہ کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2766]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2755»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1270)، «المشكاة» (2038).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي