صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1284. باب صلاة الجمعة - ذكر الإباحة للخاطب عند قراءته السجدة في خطبته أن يترك السجود ثم يعود إلى ما في خطبته
جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ خطیب اپنے خطبہ میں سجدہ کی آیت پڑھنے پر سجدہ ترک کر سکتا ہے پھر اپنے خطبہ کی طرف واپس آ سکتا ہے
حدیث نمبر: 2799
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَ: ص سورة الفاتحة آية 1، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ، فَسَجَدْنَا مَعَهُ، وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَيَسَّرْنَا لِلسُّجُودِ، فَلَمَّا رَآنَا، قَالَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَتُّمْ لِلسُّجُودِ"، فَنَزَلَ، فَسَجَدَ، فَسَجَدْنَا مَعَهُ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوَابُ: قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ﴿ص﴾ [سورة ص] کی تلاوت کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیتِ سجدہ تلاوت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی سجدہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسری مرتبہ تلاوت کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے مقام پر پہنچے تو ہم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”یہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے، لیکن میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہم نے بھی سجدہ کیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) درست لفظ یہ ہے: «اسْتَعْدَدْتُمْ» (یعنی ”تم ایسا کرنے کے لیے مستعد ہو“)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2799]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1455، 1795، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2765، 2799، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1056، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1410، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11920» «رقم طبعة با وزير 2788»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى بنحوه (2574). تنبيه!! رقم (2574) = (2583) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود بالرقم المشار إليه، وإنما موجود برقم (2754) الموافق لـ (2765) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2799 in Urdu
عياض بن عبد الله العامري ← أبو سعيد الخدري