صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
14. باب الصدق والأمر بالمعروف والنهي عن المنكر - ذكر الزجر عن تصديق الأمراء بكذبهم ومعونتهم على ظلمهم-
سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ امراء کے جھوٹ کی تصدیق کرنے اور ان کے ظلم میں مدد کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 284
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذْ بْنِ مُعَاذْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أبيه ، قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" اسْمَعُوا"، قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا، قَالَ:" اسْمَعُوا"، قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا، قَالَ:" اسْمَعُوا"، قُلْنَا: قَدْ سَمِعْنَا، قَالَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدَي أُمَرَاءُ، فَلا تُصَدِّقُوهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلا تُعِينُوهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، لَمْ يَرِدْ عَلَيَّ الْحَوْضَ" .
عبدالله بن جناب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم لوگ غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے تیار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے لئے تیار ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے لئے تیار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میرے بعد کچھ حکمران آئیں گے تو تم ان کی تصدیق نہ کرنا اور ان کے ظلم میں ان کی مدد نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا، وہ میرے حوض تک نہیں آ سکے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 284]
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن لغيره - «التعليق الرغيب» (3/ 151)، «الظلال» (757).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن من أجل سماك بن حرب.
الرواة الحديث:
عبد الله بن خباب التميمي ← خباب بن الأرت التميمي