صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
150. فصل في حمل الجنازة وقولها - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن سفيان لم يسمع هذا الخبر من الزهري
فصل: جنازے کو اٹھانے اور اس کے کلام کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ سفیان نے یہ خبر زہری سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 3047
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، غَيْرَ مَرَّةٍ أَشْهَدُ لَكَ عَلَيْهِ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ " يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ" ، فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: فِيهِ" وَعُثْمَانَ؟" قَالَ: لا أَحْفَظُهُ، قِيلَ لَهُ: فَإِنَّ بَعْضَ النَّاسِ لا يَقُولُهُ إِلا عَنْ سَالِمٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنَاهُ الزُّهْرِيُّ غَيْرَ مَرَّةٍ أَشْهَدُ لَكَ عَلَيْهِ، وَقِيلَ لَهُ: فَإِنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ، يَقُولُهُ كَمَا تَقُولُهُ، وَيَزِيدُ فِيهِ عُثْمَانَ، فَقَالَ سُفْيَانُ: لَمْ أَسْمَعْهُ ذَكَرَ عُثْمَانَ.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔ سفیان نامی راوی سے کہا گیا: روایت میں یہ الفاظ ہیں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بھی دیکھا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: مجھے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں۔ ان سے کہا گیا: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ روایت سالم سے منقول ہے، تو انہوں نے بتایا: زہری نے یہ روایت کئی مرتبہ ہمیں بیان کی ہے اور میں تمہارے سامنے گواہی دے کر یہ بات کہتا ہوں۔ ان سے کہا گیا: ابن جریج اس روایت کو اسی طرح بیان کرتے ہیں جس طرح آپ بیان کرتے ہیں، لیکن وہ اس میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی کرتے ہیں، تو سفیان نے کہا: میں نے انہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3047]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 763، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3045، 3046، 3047، 3048، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1943، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3179، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1007، 1008، 1009، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1482، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6958، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1809، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4627» «رقم طبعة با وزير 3036»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3047 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي