🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب جمع المال من حله وما يتعلق بذلك - ذكر خبر قد يوهم عالما من الناس أنه مضاد لخبر أبي سلمة الذي ذكرناه
حلال طریقے سے مال جمع کرنے اور اس سے متعلق امور کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض علماء کو یہ وہم دلاتا ہے کہ یہ ابو سلمہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے مخالف ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3213
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعُرُوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: لَوْ رَأَيْتُمَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي مَرَضٍ لَهُ وَكَانَتْ لَهُ عِنْدِي سِتَّةُ دَنَانِيرَ أَوْ سَبْعَةٌ، قَالَتْ: فَأَمَرَنِي أَنْ أُفَرِّقَهَا، فَشَغَلَنِي وَجَعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى عَافَاهُ اللَّهُ، قَالَتْ: ثُمَّ سَأَلَنِي عَنْهَا، فَقُلْتُ: لا وَاللَّهِ قَدْ كَانَ شَغَلَنِي وَجَعُكَ، قَالَتْ: فَدَعَا بِهَا فَوَضَعَهَا فِي كَفِّهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا ظَنُّ نَبِيِّ اللَّهِ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عِنْدَهُ؟!" .
ابوامامہ بن سہل بیان کرتے ہیں: میں اور عروہ بن زبیر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا: کاش تم اس دن اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چھ یا شاید سات دینار میرے پاس موجود تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہدایت کی کہ میں انہیں خرچ کر دوں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے میں ایسا نہ کر سکی، یہاں تک کہاللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بہتر کی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا: تو میں نے عرض کی: جی نہیں اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے میں انہیں خرچ نہیں کر سکی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منگوایا اور انہیں اپنی ہتھیلی پر رکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نبی کا کیا گمان ہو گا اگر وہ ایسی حالت میں اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ یہ اس کے پاس ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3213]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3203»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥أسعد بن سهل الأنصاري، أبو أمامة
Newأسعد بن سهل الأنصاري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
له رؤية
👤←👥موسى بن جبير الأنصاري
Newموسى بن جبير الأنصاري ← أسعد بن سهل الأنصاري
صدوق حسن الحديث
👤←👥بكر بن مضر القرشي، أبو محمد، أبو عبد الملك
Newبكر بن مضر القرشي ← موسى بن جبير الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← بكر بن مضر القرشي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن عبد الله البستي، أبو الحسن
Newمحمد بن عبد الله البستي ← قتيبة بن سعيد الثقفي
صدوق حسن الحديث
Sahih Ibn Hibban Hadith 3213 in Urdu