الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
117. صدقة التطوع - ذكر الإخبار عما يستحب للمسلم من نظرة لآخرته وتقديم ما قدر من هذه الدنيا لنفسه
نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع جو مسلمان کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی آخرت کی فکر کرے اور اس دنیا سے جو کچھ ممکن ہو اپنے لیے آگے بھیجے
حدیث نمبر: 3330
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّكُمْ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، قَالَ:" اعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ"، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ إِلا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا مِنْكُمْ رَجُلٌ إِلا مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ"، قَالُوا: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا مَالُ أَحَدِكُمْ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کون شخص ایسا ہے، جسے اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے ہر ایک شخص کو اپنے وارث کے مال کے مقابلے میں اپنا مال زیادہ محبوب ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ دیکھ لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم، تو یہی سمجھتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کے نزدیک اس کے وارث کا مال اس کے اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے۔ لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیسے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی ایک شخص کا مال وہ ہے، جسے وہ (صدقہ و خیرات کر کے) آگے بھیج دے اور اس کے وارث کا مال وہ ہے، جسے وہ (مرنے کے بعد) پیچھے چھوڑ جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3330]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3320»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1486).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
الحارث بن سويد التيمي ← عبد الله بن مسعود