🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. باب المسألة والأخذ وما يتعلق به من المكافأة والثناء والشكر - ذكر الأمر للمرء بالاستغناء بالله جل وعلا عن خلقه إذ فاعله يغنيه الله جل وعلا بتفضله
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی اللہ جل وعلا پر بھروسہ کرے اس کی مخلوق سے مستغنی ہو، کیونکہ ایسا کرنے والے کو اللہ اپنے فضل سے غنی کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3398
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحِيَى السَّاجِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَسَمِعْتُهُ يَخْطُبُ، وَهُوَ يَقُولُ: " مَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفُّهُ اللَّهُ، وَمَنْ سَأَلَنَا أَعْطَيْنَاهُ" ، قَالَ: فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَسْأَلْهُ، فَأَنَا الِيَوْمَ أَكْثَرُ الأَنْصَارِ مَالا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرا یہ ارادہ تھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگوں گا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبے کے دوران یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بے نیازی اختیار کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بے نیاز رکھتا ہے، جو شخص مانگنے سے بچتا ہے اللہ تعالیٰ اسے مانگنے سے محفوظ رکھتا ہے اور جو شخص ہم سے کچھ مانگے گا ہم اسے دے دیں گے۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں واپس آ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہیں مانگا اور آج انصار میں میرے پاس سب سے زیادہ مال ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3398]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2447، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3390، 3398، 3399، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2594، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2387، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1628، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13333، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1988، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11145» «رقم طبعة با وزير 3389»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1451). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدريله ولأبيه صحبة
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن ← أبو سعيد الخدري
ثقة ، مكثر
👤←👥محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي
Newمحمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن
صدوق له أوهام
👤←👥حماد بن سلمة
Newحماد بن سلمة ← محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي
ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره
👤←👥عبد الواحد بن غياث
Newعبد الواحد بن غياث ← حماد بن سلمة
صدوق
👤←👥الساجي
Newالساجي ← عبد الواحد بن غياث
ثقة فقيه
Sahih Ibn Hibban Hadith 3398 in Urdu