🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب فضل الصوم - ذكر البيان بأن الصوم لا يعدله شيء من الطاعات
روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ روزہ دیگر طاعتوں سے بے مثل ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3425
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: أَنْشَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِي بِالشَّهَادَةِ، قَالَ: " اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ"، فَغَزَوْنَا، فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا، حَتَّى ذَكَرَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتَيْتُكَ تَتْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، أَسْأَلُكَ أَنْ تَدْعُوَ لِي بِالشَّهَادَةِ، فَقُلْتَ:" اللَّهُمَّ سَلِّمْهُمْ وَغَنِّمْهُمْ"، فَسَلِمْنَا وَغَنِمْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمُرْنِي بِعَمَلٍ أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ، فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لا مِثْلَ لَهُ" ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو أُمَامَةَ لا يُرَى فِي بَيْتِهِ الدُّخَانُ نَهَارًا إِلا إِذَا نَزَلَ بِهِمْ ضَيْفٌ، فَإِذَا رَأَوَا الدُّخَانَ نَهَارًا، عَرَفُوا أَنَّهُ قَدِ اعْتَرَاهُمْ ضَيْفٌ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر تیار کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے شہادت کی دعا کیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ان لوگوں کو سلامت رکھنا اور انہیں مال غنیمت عطا کرنا۔ ہم لوگوں نے جنگ میں حصہ لیا ہم سلامت بھی رہے اور ہمیں مال غنیمت بھی مل گیا، یہاں تک کہ راوی نے تین مرتبہ یہ بات ذکر کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے شہادت کی دعا کیجئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ان لوگوں کو سلامت رکھنا اور انہیں مال غنیمت بھی عطا کرنا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سلامت بھی رہے ہیں ہمیں مال غنیمت بھی مل گیا ہے اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں حکم دیجئے جس کی وجہ سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر روزہ رکھنا لازم ہے، کیونکہ اس کی مانند اور کوئی چیز نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے گھر سے دن کے وقت کبھی بھی دھواں نظر نہیں آتا تھا ماسوائے ایک دن کے جب ان کے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہوتا تھا جب ان کے گھر دن کے وقت دھواں نظر آتا، تو لوگوں کو پتہ چل جاتا تھا کہ ان کے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): مہدی بن میمون نے یہ روایت محمد بن ابویعقوب کے حوالے سے رجاء سے نقل کی ہے جبکہ شعبہ نے یہ روایت محمد بن ابویعقوب کے حوالے سے حمید بن ہلال کے حوالے رجاء سے نقل کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3425]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3416»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق على «المختارة»» تحت الحديث (21).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥رجاء بن حيوة الكندي، أبو نصر، أبو بكر، أبو المقدامثقة
👤←👥حميد بن هلال العدوي، أبو نصر
Newحميد بن هلال العدوي ← رجاء بن حيوة الكندي
ثقة
👤←👥محمد بن أبي يعقوب التميمي
Newمحمد بن أبي يعقوب التميمي ← حميد بن هلال العدوي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← محمد بن أبي يعقوب التميمي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥صدي بن عجلان الباهلي، أبو أمامة
Newصدي بن عجلان الباهلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
صحابي
👤←👥رجاء بن حيوة الكندي، أبو نصر، أبو بكر، أبو المقدام
Newرجاء بن حيوة الكندي ← صدي بن عجلان الباهلي
ثقة
👤←👥محمد بن أبي يعقوب التميمي
Newمحمد بن أبي يعقوب التميمي ← رجاء بن حيوة الكندي
ثقة
👤←👥مهدي بن ميمون الأزدي، أبو يحيى
Newمهدي بن ميمون الأزدي ← محمد بن أبي يعقوب التميمي
ثقة
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد
Newيزيد بن هارون الواسطي ← مهدي بن ميمون الأزدي
ثقة متقن
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن
Newعثمان بن أبي شيبة العبسي ← يزيد بن هارون الواسطي
وله أوهام، ثقة حافظ شهير
👤←👥عمران بن موسى الجرجاني، أبو إسحاق
Newعمران بن موسى الجرجاني ← عثمان بن أبي شيبة العبسي
ثقة ثبت