الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
103. باب الكفارة - ذكر البيان بأن قول السائل الذي وصفناه وقعت على امرأتي أراد به في شهر رمضان
کفارہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ سائل کے قول جو ہم نے بیان کیا کہ "میں نے اپنی بیوی پر واقعہ کیا" سے مراد رمضان میں ہے
حدیث نمبر: 3525
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ:" هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً؟" قَالَ: لا، قَالَ:" هَلْ تَسْتَطِيعُ صِيَامَ شَهْرَيْنِ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" تُطْعِمُ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟"، قَالَ: لا أَجِدُ، فَأَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِهِ، قَالَ: فَذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَهُ هُوَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے آپ کو بتایا کہ اس نے روزے کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس غلام ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟“ اس نے جواب دیا: اس کی بھی میرے پاس گنجائش نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھجوریں عطا کیں اور اسے حکم کیا کہ وہ انہیں صدقہ کر دے۔ راوی کہتے ہیں: اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے حاجت مند ہونے کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ خود انہیں حاصل کرے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3525]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1936، 1937، 2600، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1111، وابن الجارود فى "المنتقى"، 421، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1943، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3523، 3524، 3525، 3526، 3527، 3529، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2390، والترمذي فى (جامعه) برقم: 724، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1671، 1671 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8136، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7063» «رقم طبعة با وزير 3516»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥حميد بن عبد الرحمن القرشي حميد بن عبد الرحمن القرشي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة. | |
👤←👥الزهري الزهري ← حميد بن عبد الرحمن القرشي | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥عراك بن مالك الغفاري عراك بن مالك الغفاري ← الزهري | ثقة فاضل | |
👤←👥جعفر بن ربيعة الكندي جعفر بن ربيعة الكندي ← عراك بن مالك الغفاري | ثقة | |
👤←👥بكر بن مضر المصري بكر بن مضر المصري ← جعفر بن ربيعة الكندي | ثقة ثبت | |
👤←👥إسحاق بن بكر بن مضر المصري إسحاق بن بكر بن مضر المصري ← بكر بن مضر المصري | صدوق فقيه | |
👤←👥محمد بن عبد الله بن عبد الحكم محمد بن عبد الله بن عبد الحكم ← إسحاق بن بكر بن مضر المصري | ثقة | |
👤←👥السنجي الحسين بن محمد الإسكاف السنجي الحسين بن محمد الإسكاف ← محمد بن عبد الله بن عبد الحكم | الإمام الحافظ الكبير، وحدث عنه أبو حاتم بن حبان في كتبه |
Sahih Ibn Hibban Hadith 3525 in Urdu
حميد بن عبد الرحمن القرشي ← أبو هريرة الدوسي