پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
111. باب حجامة الصائم - ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة الحديث أن خبر أبي قلابة الذي ذكرناه معلول
روزہ دار کے لیے حجامت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ابو قلابہ کی ہمارے بیان کردہ خبر عیب دار ہے
حدیث نمبر: 3533
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، إِذْ حَانَتْ مِنْهُ الْتِفَاتَةٌ، فَأَبْصَرَ رَجُلا يَحْتَجِمُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَبُو قِلابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، وَسَمِعَهُ عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، وَهُمَا طَرِيقَانِ مَحْفُوظَانِ، وَقَدْ جَمَعَ شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَيْنَ الإِسْنَادَيْنِ، عَنْ يَحِيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، وَعَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ کی، تو آپ کی نظر ایک شخص پر پڑی جو پچھنے لگوا رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابوقلابہ نے یہ روایت ابواسماء کے حوالے سے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے اور انہوں نے یہ روایت ابواشعث کے حوالے سے ابواسماء کے حوالے سے سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے، تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔ شیبان بن عبدالرحمن نے یحیی بن ابوکثیر کے حوالے سے منقول اس روایت کی دونوں سندوں کو جمع کر دیا ہے، جو ابوقلابہ کے حوالے سے ابواسماء کے حوالے سے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے اور ابواشعث کے حوالے سے ابواسماء کے حوالے سے سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3533]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3533، 3534، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1568، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2369، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1771، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1681، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17387» «رقم طبعة با وزير 3525»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2051).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3533 in Urdu
عمرو بن مرثد الرحبي ← شداد بن أوس الأنصاري