صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
123. باب قبلة الصائم - ذكر البيان بأن هذا الفعل مباح للمرء في صوم الفرض والتطوع معا
روزہ دار کی قبلہ کے حوالے سے بات - اس بات کا بیان کہ یہ فعل آدمی کے لیے فرض اور نفلی روزوں میں دونوں طرح مباح ہے
حدیث نمبر: 3545
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَهُوَ صَائِمٌ"، قُلْتُ لِعَائِشَةَ: فِي الْفَرِيضَةِ وَالتَّطَوُّعِ؟ قَالَتْ عَائِشَةُ:" فِي كُلِّ ذَلِكَ، فِي الْفَرِيضَةِ وَالتَّطَوُّعِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَسَمِعَهُ مِنْ عَائِشَةَ نَفْسِهَا، وَالدَّلِيلُ عَلَى صِحَّتِهِ: أَنَّ مَعْمَرًا، قَالَ: عَنِ الزُهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: فِي الْفَرِيضَةِ وَالتَّطَوُّعِ؟ فَمَرَّةً أَدَّى الْخَبَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأُخْرَى أَدَّى الْخَبَرَ عَنْهَا نَفْسِهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی کسی زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: فرض روزے میں یا نفلی روزے میں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہر ایک میں فرض میں بھی اور نقلی میں بھی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے یہ روایت عمر بن عبدالعزیز کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنی ہے۔ انہوں نے یہ روایت خود سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی سنی ہے۔ اور اس کے صحیح ہونے کی دلیل یہ ہے۔ معمر نے یہ بات بیان کی ہے یہ روایت زہری کے حوالے سے ابوسلمہ کے حوالے سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ کیا فرض کے بارے میں یا نفل کے بارے میں؟ تو انہوں نے ایک مرتبہ یہ روایت عمر بن عبدالعزیز کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کر دی اور دوسری مرتبہ یہ روایت براہ راست سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3545]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3537»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
منكر - بزيادة: قلت لعائشة*. *قال الشيخ: ولم يَتَنَبَّه لهذا المُعلِّقُ على «طبعة المؤسسة»، فقال: (1/ 314 / 3545): حديث صحيح. وقد خرَّجتُ الحديثَ في الإرواء مِنْ أكثر مِنْ عَشَرةِ طُرُقٍ عن عائشة، ليس فيها هذه الزيادة، ثُمَّ هِي ليست في «مُصَنَّف عبد الرزاق» (7408)، ومن طريقه رواه المؤلِّفُ. والعلَّة ابنُ أَبِي السِّرِيِّ - مُحَمد بن المتوكِّل -؛ فَإِنَّ له أوهاماً كَثيرةً، وهذه منها.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق