صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
188. فصل في صوم يوم السبت - ذكر الزجر عن صوم يوم السبت مفردا
ہفتہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ ہفتہ کا روزہ تنہا رکھا جائے
حدیث نمبر: 3615
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ نُوحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ الْمَازِنِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: تَرَوْنَ يَدِي هَذِهِ؟ بَايَعْتُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: " لا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلا فِيمَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ، وَلَوْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلا لِحَاءَ شَجَرَةٍ فَلِيُفْطِرْ عَلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن بسر مازنی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ وہ یہ فرماتے ہیں تم نے میرے یہ ہاتھ دیکھے ہیں میں نے ان کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی تھی میں نے آپ کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ ہفتہ کے دن روزہ نہ رکھو، ماسوائے اس روزے کو جو تم پر فرض ہے اور اگر کسی شخص کو (ہفتے کے دن) چبانے کے لیے درخت کی جڑ ملتی ہے، تو وہ اس کے ذریعے ہی افطار کر لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3615]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3606»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2092)، «الإرواء» (960).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
حسان بن نوح النصري ← عبد الله بن بسر النصري