صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
262. باب الاعتكاف وليلة القدر - ذكر البيان بأن ضوء الشمس في ذلك اليوم إنما يكون بلا شعاع إلى أن ترتفع لا النهار كله
اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ اس دن سورج کی روشنی بغیر شعاع کے ہوتی ہے جب تک کہ وہ بلند نہ ہو، نہ کہ پورا دن
حدیث نمبر: 3691
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّارُ الْحَافِظُ ، بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: لَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقُلْتُ حَدِّثْنِي، فَإِنَّهُ كَانَ يُعْجِبُنِي لُقِيُّكَ، وَمَا قَدِمْتُ إِلا لِلِقَائِكَ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَإِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: مَنْ يَقُومُ السَّنَةَ يُصِبْهَا أَوْ يُدْرِكْهَا، قَالَ: لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَلَكِنَّهُ أَحَبَّ أَنْ يُعَمِّيَّ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّهَا لَيْلَةُ سَابِعَةٍ وَعِشْرِينَ بِالآيَةِ الَّتِي حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَفِظْنَاهَا وَعَرَفْنَاهَا، فَكَانَ زِرٌّ يُوَاصِلُ إِلَى السَّحَرِ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَهَا بِيَوْمٍ أَوْ بَعْدَهَا صَعِدَ الْمَنَارَةَ، فَنَظَرَ إِلَى مَطْلِعِ الشَّمْسِ، وَيَقُولُ: " إِنَّهَا تَطْلُعُ لا شُعَاعَ لَهَا حَتَّى تَرْتَفِعَ" .
زر بن حبیش کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے کہا: میرے ساتھ بات چیت کیجئے، کیونکہ آپ سے ملاقات کرنا مجھے پسند ہے میں صرف آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں۔ آپ مجھے شب قدر کے بارے میں بتائیں، کیونکہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، تو یہ کہتے ہیں: جو شخص سال بھر نوافل ادا کرتا رہے وہی اسے پا سکتا ہے، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے، لیکن وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں: یہ تم سے مخفی رہے یہ ستائیسویں رات ہوتی ہیں، جس کی ایک مخصوص نشانی ہے، جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا اور ہم نے اسے محفوظ رکھا اور اسے جان لیا۔ زر بن حبیش نامی راوی سحری تک صوم وصال رکھتے تھے پھر ستائیسویں رات سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کی بات ہے وہ منارے پر چڑھے۔ انہوں نے سورج کے نکلنے کا جائزہ لیا اور یہ کہا: کہ یہ طلوع ہوا ہے، لیکن اس کی شعاع نہیں تھی، جب تک یہ بلند نہیں ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3683»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الرواة الحديث:
زر بن حبيش الأسدي ← أبي بن كعب الأنصاري