علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
272. باب الكفارة - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أمر كعب بن عجرة بالكفارة التي ذكرناها بعد حلقه رأسه
کفارہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعب بن عجرہ کو ہمارے بیان کردہ کفارہ کا حکم دیا جب اس نے اپنا سر منڈوایا
حدیث نمبر: 3980
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ قِدْرٍ لِي، أَوْ تَحْتَ بُرْمَةٍ لِي، وَالْقَمْلُ يَتَهَافَتُ عَلَى وَجْهِي، فَقَالَ: " أَتُؤْذِيكَ هَوَامُّكَ يَا كَعْبُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَاحْلِقْ رَأْسَكَ وَانْسُكْ نَسِيكَةً، أَوْ صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ" .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اس وقت اپنی ہنڈیا کے نیچے آگ جلا رہا تھا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے کعب! کیا تمہاری جوئیں تمہیں تنگ کر رہی ہیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے فرمایا: تم اپنے سر کو منڈوا دو اور ایک قربانی کر لو یا تین دن کے روزے رکھ لو یا ایک فرق چھ مسکینوں کو کھلا دو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3980]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3969»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3980 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← كعب بن عجرة الأنصاري