علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
88. - باب حرمة المناكحة - ذكر الزجر عن أن يخطب المرء النساء وهو محرم
نکاح کی حرمت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی محرم حالت میں عورتوں سے منگنی کرے
حدیث نمبر: 4123
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَحَدِ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ، وَهُمَا مُحْرِمَانِ: إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" .
عمر بن عبید اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا ابان ان دنوں امیر حج تھے یہ دونوں صاحبان احرام کی حالت میں تھے (پیغام یہ بھجوایا) میں طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی صاحب زادی کے ساتھ پڑھنے لگا ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ اس موقعہ پر آپ بھی موجود ہوں، تو ابان بن عثمان نے اس کی بات پر انکار کیا اور یہ بات بیان کی میں نے سیدنا عثمان غنی عمر بن عبید اللہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا ابان ان دنوں امیر حج تھے یہ دونوں صاحبان احرام کی حالت میں تھے (پیغام یہ بھجوایا) میں طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی صاحب زادی کے ساتھ پڑھنے لگا ہوں میں یہ چاہتا ہوں کہ اس موقعہ پر آپ بھی موجود ہوں، تو ابان بن عثمان نے اس کی بات پر انکار کیا اور یہ بات بیان کہ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”احرام والا شخص نکاح نہیں کر سکتا نکاح کا پیغام نہیں دے سکتا اور کسی دوسرے کا نکاح نہیں کروا سکتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4123]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، الجارود فى "المنتقى"، 489، 752، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408، والحميدي فى (مسنده) برقم: 33» «رقم طبعة با وزير 4111»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1037)، «صحيح أبي داود» (1614): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4123 in Urdu
أبان بن عثمان الأموي ← عثمان بن عفان