صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
143. - باب معاشرة الزوجين - ذكر ما يستحب للمرء من مؤاكلته عياله ومشاربته إياها دون التصلف عليها بالانفراد به
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مرد کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کھانے پینے میں شریک ہو اور تنہا رہنے یا تکبر سے گریز کرے۔
حدیث نمبر: 4181
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إِنْ كُنْتُ لآتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالإِنَاءِ، فَآخُذُهُ فَأَشْرَبُ مِنْهُ، فَيَأْخُذُهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ فَاهُ مَوْضِعَ فِيَّ، وَإِنْ كُنْتُ لآخُذُ الْعَرْقَ مِنَ اللَّحْمِ فَآكُلُهُ، فَيَأْخُذُهُ، فَيَضَعُ فَاهُ مَوْضِعَ فِيَّ، فَيَأْكُلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات میں کوئی برتن لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتی، میں وہ برتن لے کر پہلے اس میں سے پی لیتی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس برتن کو لیتے اور اپنا منہ اس جگہ پر رکھتے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا، بعض اوقات میں گوشت کی کوئی ہڈی لیتی اور اسے کھا لیتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس ہڈی کو لے کر اپنا منہ اسی جگہ پر رکھتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کھا لیتے تھے، حالانکہ میں اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4181]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 300، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1293، 1360، 1361، 4181، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 70، وأبو داود فى (سننه) برقم: 259، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 643، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1519، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24966» «رقم طبعة با وزير 4169»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (1290 و 1357). تنبيه!! رقم (1290) = (1293) من «طبعة المؤسسة». رقم (1357) = (1360) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4181 in Urdu
شريح بن هانئ الحارثي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق