صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
166. باب صلة الرحم وقطعها - ذكر إيجاب دخول الجنة للواصل رحمه إذا قرنه بسائر العبادات
صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص صلہ رحمی کرے اور اسے دیگر عبادات کے ساتھ جوڑے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 437
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا عَرَضَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِأَمْرٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ وَيُنْجِينِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى وُجُوهِ أَصْحَابِهِ وَكَفَّ عَنْ نَاقَتِهِ وَقَالَ:" لَقَدْ وُفِّقَ، أَوْ هُدِيَ، لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ دَعِ النَّاقَةَ" .
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑ لیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایسے معاملے کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے اور جہنم سے نجات دے دے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں کی طرف دیکھا اور اپنی اونٹنی کو روک لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کو توفیق دی گئی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہدایت دی گئی، تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراؤ، تم نماز ادا کرو، زکاۃ ادا کرو، صلہ رحمی کرو اور (اب) اونٹنی کو چھوڑ دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1396، 5982، 5983، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 13، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 437، 3245، 3246، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 467، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 325، 5849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24021» «رقم طبعة با وزير 438»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الترغيب والترهيب» (747): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 437 in Urdu
موسى بن طلحة القرشي ← أبو أيوب الأنصاري