الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. باب في الخلافة والإمارة-
خلافت و امارت کا بیان -
حدیث نمبر: 4478
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: أَلا تَسْتَخْلِفُ؟ فَقَالَ: " إِِنْ أَتْرُكْ، فَقَدْ تَرَكَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِِنْ أَسْتَخْلِفْ، فَقَدِ اسْتَخْلَفَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي: أَبُو بَكْرٍ، فَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: إِِنِّي وَدِدْتُ أَنْ أَتَخَلَّصَ مِنْهَا لا عَلَيَّ وَلا لِي" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عرض کی گئی آپ کسی کو اپنا جانشین مقرر کیوں نہیں کرتے انہوں نے فرمایا: اگر میں اس چیز کو ترک کرتا ہوں، تو اس ہستی نے اسے ترک کیا تھا جو مجھ سے بہتر ہے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور اگر میں کسی کو اپنا جانشین مقرر کر دیتا ہوں، تو اس شخصیت نے اپنا جانشین مقرر کیا تھا جو مجھ سے بہتر ہیں اور وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں پھر انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تعریف کی اور یہ بات ارشاد فرمائی: میری یہ خواہش ہے میں اس معاملے سے خلاصی حاصل کر لوں نہ میرے ذمے کچھ ہو اور نہ میرے حق میں کچھ ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4461»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2605).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفص | صحابي |