🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. باب فضل الجهاد - ذكر تفضل الله جل وعلا على الواقف ساعة في سبيل الله بإعطائه خيرا من مصادفة ليلة القدر بالمسجد الحرام-
جہاد کے فضائل کا بیان - وضاحت کہ اللہ اپنے راستے میں ایک گھڑی کھڑا رہنے والے کو لیلۃ القدر (مسجد حرام میں) پانے سے بہتر اجر عطا فرماتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4603
أَخْبَرَنَا خَلادُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِيُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيِّ بِنَهَرِ سَابُسَ عَلَى الدِّجْلَةِ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ فِي الرِّبَاطِ فَفَزِعُوا إِِلَى السَّاحِلِ، ثُمَّ قِيلَ: لا بَأْسَ، فَانْصَرَفَ النَّاسُ وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَاقِفٌ، فَمَرَّ بِهِ إِِنْسَانٌ، فَقَالَ: مَا يُوقِفُكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَوْقِفُ سَاعَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قِيَامِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ عِنْدَ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ مُجَاهِدٌ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَحَادِيثَ مَعْلُومَةً بَيْنَ سَمَاعِهِ فِيهَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ، وَقَدْ وَهِمَ مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ شَيْئًا، لأَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ مَاتَ سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ فِي إِِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ، وَكَانَ مَوْلِدُ مُجَاهِدٍ سَنَةَ إِِحْدَى وَعِشْرِينَ فِي خِلافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَمَاتَ مُجَاهِدٌ سَنَةَ ثَلاثَ وَمِئَةٍ، فَدُلَّ هَذَا عَلَى أَنَّ مُجَاهِدًا سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ پہرہ داری کر رہے تھے، اسی دوران یہ بات کہی گئی کہ ساحل کی طرف سے خطرہ ہے، پھر یہ بات بیان کی گئی کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لوگ واپس چلے گئے لیکن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وہیں ٹھہرے رہے، ایک صاحب ان کے پاس سے گزرے انہوں نے دریافت کیا: اے ابوہریرہ! آپ کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ کی راہ میں ایک گھڑی تک کھڑے رہنا شبِ قدر میں حجرِ اسود کے پاس نوافل ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) مجاہد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے متعین احادیث کا سماع کیا ہے، عمر بن ذر نے ان سے احادیث کا سماع کیا تھا اور اس شخص کو غلط فہمی ہوئی ہے جس نے یہ گمان کیا کہ مجاہد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کسی بھی حدیث کا سماع نہیں کیا ہے، کیونکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں اٹھاون ہجری میں ہوا تھا، جب کہ مجاہد کی پیدائش سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں اکیس ہجری میں ہوئی تھی اور مجاہد کا انتقال ایک سو تین ہجری میں ہوا، تو یہ چیز اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہے کہ مجاہد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہوا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4603]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4603، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1936» «رقم طبعة با وزير 4584»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1068).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج
Newمجاهد بن جبر القرشي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة إمام في التفسير والعلم
👤←👥محمد بن عبد الرحمن الأسدي، أبو الأسود
Newمحمد بن عبد الرحمن الأسدي ← مجاهد بن جبر القرشي
ثقة
👤←👥سعيد بن مقلاص الخزاعي، أبو يحيى
Newسعيد بن مقلاص الخزاعي ← محمد بن عبد الرحمن الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن يزيد العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن يزيد العدوي ← سعيد بن مقلاص الخزاعي
ثقة
👤←👥العباس بن عبد الله الترقفي، أبو محمد، أبو الفضل
Newالعباس بن عبد الله الترقفي ← عبد الله بن يزيد العدوي
ثقة
👤←👥خلاد بن محمد الأسدي، أبو يزيد
Newخلاد بن محمد الأسدي ← العباس بن عبد الله الترقفي
مجهول الحال
Sahih Ibn Hibban Hadith 4603 in Urdu