صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
121. باب فضل الجهاد - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
جہاد کے فضائل کا بیان - ایک اور خبر جو اوپر کے مضمون کی تصدیق کرتی ہے
حدیث نمبر: 4605
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: أَدْرَكَنِي عَبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ وَأَنَا أَمْشِي إِِلَى الْجُمُعَةِ، فَقَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْسٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَرَّمَهُمَا اللَّهُ عَلَى النَّارِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو عَبْسٍ هَذَا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، اسْمُهُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ زَيْدِ بْنِ جُشَمِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ الأَنْصَارِيُّ، مَاتَ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلاثِينَ، وَدُفِنَ بِالْبَقِيعِ، وَدَخَلَ قَبْرَهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ، وَسَلَمَةُ بْنُ سَلامَةَ بْنِ وَقْشٍ، وَكُلُّ مَا يَرْوِي الْوَلِيدُ مِنْ رِوَايَةِ الشَّامِيِّينَ فَهُوَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَمَا يَكُونُ مِنْ رِوَايَةِ الْعِرَاقِيِّينَ فَهُوَ بُرَيْدٌ.
یزید بن ابومریم بیان کرتے ہیں: میں جمعہ کیلئے جا رہا تھا عبایہ بن رفاعہ میرے پاس پہنچے اور انہوں نے بتایا: میں نے سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ اس کے (دونوں پاؤں یعنی اس شخص) کو جہنم کیلئے حرام قرار دے دیتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ نامی راوی اہل بدر سے تعلق رکھتے ہیں، جن کا نام عبدالرحمن بن جبیر بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ بن حارث بن خزرج انصاری ہے ان کا انتقال 43 ہجری میں ہوا تھا انہیں جنت بقیع میں دفن کیا گیا تھا۔ سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ ان کی قبر میں اترے تھے۔ اہل شام کی روایت میں ولید نامی راوی یزید بن ابومریم ہو گا اور اہل عراق کی روایت میں برید ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4605]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4586»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
عباية بن رفاعة الزرقي ← أبو عبس بن جبر الأوسي