🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
161. باب فضل النفقة في سبيل الله - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم ابتدرته خزنة الجنة أراد به حجبة الجنة-
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ «ابتدرته خزنة الجنة» سے مراد جنت کے دربان ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4645
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَقَدْ أَوْرَدَ رَوَاحِلَ لَهُ فَسَقَاهَا، ثُمَّ أَصْدَرَهَا وَقَدْ عَلَّقَ قِرْبَةً فِي عُنُقِ رَاحِلَةٍ لَهُ مِنْهَا لِيَشْرَبَ مِنْهَا، وَيَسْقِي أَصْحَابَهُ، وَذَلِكَ خُلُقٌ مِنْ أَخْلاقِ الْعَرَبِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ: مَا مَالُكَ؟ قَالَ: مَالِي عَمَلِي. قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ، ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ" . قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ مَا هَذَانِ الزَّوْجَانِ؟ فَقَالَ: إِِنْ كَانَ رِجَالا فَرَجُلانِ، وَإِِنْ كَانَتْ خَيْلا فَفَرَسَانِ، وَإِِنْ كَانَتْ إِِبِلا فَبَعِيرَانِ، حَتَّى عَدَّ أَصْنَافَ الْمَالِ كُلَّهُ. قُلْتُ: إِِيهٍ يَا قُلْتُ: إِِيهٍ يَا أَبَا ذَرٍّ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلاثَةُ أَوْلادٍ، إِِلا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ" .
صعصعہ بن معاویہ بیان کرتے ہیں: ربذہ کے مقام پر میری ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی وہ اپنے اونٹوں کو (پانی کے پاس) لائے ہوئے تھے اور انہیں پانی پلا رہے تھے پھر وہ اپنی سواری کی طرف بڑھے انہوں نے اپنی سواری کی گردن میں مشکیزہ لٹکایا ہوا تھا تاکہ اس سے پانی پی لیا کریں انہوں نے پہلے اپنے ساتھیوں کو پانی پلایا۔ یہ بات عربوں کی روایات میں شامل تھی میں نے کہا: اے ابوذر آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرا مال میرا عمل ہے میں نے کہا: اے ابوذر آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنے مال میں سے جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔ میں نے دریافت کیا: اے ابوذر جوڑے سے مراد کیا ہے انہوں نے فرمایا: اگر غلام ہو تو دو غلام اگر گھوڑے ہوں تو دو گھوڑے اگر اونٹ ہوں تو دو اونٹ (اللہ کی راہ میں خرچ کیے جائیں) یہاں تک کہ انہوں نے مال کی تمام اصناف گنوا دیں۔ میں نے کہا: اے ابوذر! مزید (کوئی حدیث بیان کیجئے) تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جن بھی دو مسلمانوں (یعنی مسلمان میاں بیوی) کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کر دے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4626»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو ذر الغفاري، أبو ذرصحابي
👤←👥أبو ذر الغفاري، أبو ذر
Newأبو ذر الغفاري ← أبو ذر الغفاري
صحابي
👤←👥صعصعة بن معاوية التميمي، أبو أيوب
Newصعصعة بن معاوية التميمي ← أبو ذر الغفاري
صحابي
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد
Newالحسن البصري ← صعصعة بن معاوية التميمي
ثقة يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥قرة بن خالد السدوسي، أبو خالد، أبو محمد
Newقرة بن خالد السدوسي ← الحسن البصري
ثقة ضابط
👤←👥عبد الملك بن عمرو القيسي، أبو عامر
Newعبد الملك بن عمرو القيسي ← قرة بن خالد السدوسي
ثقة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← عبد الملك بن عمرو القيسي
ثقة حافظ إمام
👤←👥عبد الله بن محمد النيسابوري، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد النيسابوري ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة