صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
235. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإباحة للإمام أن يحث الناس على الخروج إلى الغزو في وقت بعينه-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے جائز ہے کہ وہ لوگوں کو کسی معین وقت پر غزوے کے لیے راغب کرے
حدیث نمبر: 4719
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ فِي كِتَابِ الْمَشَايخِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَادَى فِينَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ انْصَرَفَ عَنِ الأَحْزَابِ: أَلا لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ الظُّهْرَ إِلا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ، فَتَخَوَّفَ نَاسٌ فَوْتَ الْوَقْتِ، فَصَلَّوْا دُونَ بَنِي قُرَيْظَةَ، وَقَالَ الآخَرُونَ: لا نُصَلِّي إِلا حَيْثُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ فَاتَنَا الْوَقْتُ، قَالَ: فَمَا عَنَّفَ وَاحِدًا مِنَ الْفَرِيقَيْنِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب کے موقع پر جب ہم لوگ واپس آ رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا: ”خبردار! کوئی بھی شخص بنو قریظہ کے (علاقے تک پہنچنے سے) پہلے ظہر کی نماز ہرگز ادا نہ کرے۔“ کچھ لوگوں کو نماز کا وقت رخصت ہو جانے کا اندیشہ ہوا تو انہوں نے بنو قریظہ تک پہنچنے سے پہلے ہی نماز ادا کر لی، جبکہ کچھ لوگوں نے کہا: ہم اس وقت تک نماز ادا نہیں کریں گے جب تک اس چیز پر عمل نہیں کرتے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے، اگرچہ نماز کا وقت رخصت ہو جائے۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں فریقوں میں سے کسی کو بھی غلط قرار نہیں دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4719]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 946، 4119، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1462، 4719، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20429» «رقم طبعة با وزير 4699»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 4719 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي