صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
334. باب الغنائم وقسمتها - ذكر ما يستحب للإمام لزوم العدل بالقسمة بين المسلمين مالهم وترك الإغضاء عمن اعترض عليه فيه-
غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ مسلمانوں کے مال کی تقسیم میں انصاف قائم رکھے اور اعتراض کرنے والوں کو نظرانداز نہ کرے
حدیث نمبر: 4819
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْبِضُ لِلنَّاسِ فِي ثَوْبِ بِلالٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ يُعْطِيهِمْ، فَقَالَ إِنْسَانٌ مِنَ النَّاسِ: اعْدِلْ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلَكَ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ فَمَنْ يَعْدِلُ، لَقَدْ خِبْتُ وَخَسِرْتُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ" . قَالَ: قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: دَعْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَضْرِبُ عُنُقَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي، إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابًا لَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں سے چیزیں نکال کر لوگوں کو عطا کر رہے تھے۔ ایک شخص بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! انصاف سے کام لیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں انصاف سے کام نہیں لوں گا تو پھر کون انصاف سے کام لے گا؟ اگر میں انصاف سے کام نہ لوں تو میں خسارے اور نقصان کا شکار ہو جاؤں گا راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کی گردن اڑا دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی پناہ! (اس صورت میں غیر مسلم) لوگ یہ باتیں کریں گے کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کروا دیتا ہوں۔ بے شک یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن کی تلاوت کریں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4819]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4799»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ظلال الجنة» (924 و 942).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري