الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
211. باب حسن الخلق - ذكر البيان بأن من أحب العباد إلى الله وأقربهم من النبي صلى الله عليه وسلم في القيامة من كان أحسن خلقا
حسنِ اخلاق کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے قریب وہ لوگ ہوں گے جن کا اخلاق بہترین ہوگا۔
حدیث نمبر: 482
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ" .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک تم میں سےاللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور تم میں سے، میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے زیادہ اچھے ہوں اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور تم میں سے مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہیں جو زیادہ بولتے ہوں۔ باتیں بڑھا چڑھا کر کرتے ہوں اور چبا چبا کر بولتے ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 482»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (791).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات على شرط مسلم، إلا أن مكحولاً لم يسمع من أبي ثعلبة.
الرواة الحديث:
مكحول بن أبي مسلم الشامي ← أبو ثعلبة الخشني