صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
23. باب السلم - ذكر الإباحة للمرء أن يسلم وإن لم يعلم في ذلك الوقت عند المسلم إليه أصل ما أسلم فيه-
سلم کا بیان - بیان کہ اگرچہ اس وقت فروخت کنندہ کے پاس اصل چیز نہ ہو، پھر بھی سلم (بیع سلم) کا عقد جائز ہے۔
حدیث نمبر: 4926
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ:" أَرْسَلَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، وَأَبُو بُرْدَةَ، فَقَالا لِي: انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادٍ وَأَبَا بُرْدَةَ يُقْرِئَانِكَ السَّلامَ، وَيَقُولانِ: هَلْ كُنْتُمْ تُسْلِفُونَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ، كُنَّا نَصِيبُ غَنَائِمَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنُسْلِفُهَا فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ، فَقُلْتُ: مَنْ لَهُ زَرْعٌ، أَوْ عِنْدَ مَنْ لَيْسَ لَهُ زَرْعٌ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ" .
محمد بن ابومجالد بیان کرتے ہیں: عبدالله بن شداد اور ابوبردہ نے مجھے بھیجا ان دونوں نے مجھ سے کہا: تم سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو۔ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ نے آپ کو سلام بھیجا ہے اور ان دونوں نے یہ کہا: ہے: کیا آپ لوگ گندم، جو اور کشمش میں بیع سلف کر لیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہمیں مال غنیمت حاصل ہوتا تھا، تو ہم گندم، جو، کھجور اور کشمش میں بیع سلف کر لیا کرتے تھے۔ میں نے دریافت کیا اس شخص کے ساتھ کرتے تھے جس کے پاس کھیت ہوتے تھے یا اس کے ساتھ کرتے تھے جس کے پاس کھیت نہیں ہوتا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ہم اس بارے میں تحقیق نہیں کرتے تھے۔ (یعنی دونوں قسم کے لوگوں سے بیع سلف کر لیتے تھے) [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4926]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4905»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1370)، «أحاديث البيوع»: خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الرواة الحديث:
عبد الله بن أبي المجالد الكوفي ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي