صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1. باب
حدیث نمبر: 5189
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: كَانَتْ لِرِجَالٍ مِنَّا فُضُولُ أَرَضِينَ يُؤَاجِرُونَهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ فُضُولُ أَرَضِينَ فَلْيَزْرَعْهَا، أَوْ لِيُزْرِعْهَا أَخَاهُ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُمْسِكْ أَرْضَهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ لِيُزْرِعْهَا أَخَاهُ، يُرِيدُ بِهِ فَلْيَمْنَحْهَا أَخَاهُ، وَلَوْ كَانَ ذَلِكَ الزِّرَاعَةَ نَفْسَهَا لَمْ يَكُنْ لِقَوْلِهِ أَوْ لِيَزْرَعْهَا مَعْنَى، لأَنَّهُمْ كَانُوا يُزَارِعُونَ عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ عَلَى مَا فِي الْخَبَرِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ پہلے ہم میں سے کچھ لوگوں کے پاس اضافی زمینیں ہوتی تھیں، وہ ایک تہائی یا ایک چوتھائی یا نصف پیداوار کے عوض میں ان زمینوں کو کرائے پر دے دیتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس اضافی زمین موجود ہو وہ اس میں خود کھیتی باڑی کرے یا اپنے کسی بھائی کو کھیتی باڑی کے لیے دے دے، اگر وہ نہیں مانتا تو وہ زمین اپنے پاس رکھے۔“ (لیکن کرائے پر نہ دے) (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”یا وہ اپنے بھائی کو کھیتی باڑی کروا دے“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کو بلا معاوضہ طور پر (عارضی استعمال کے لیے) دے دے، اگر اس کے ذریعے مزارعت ہی مراد ہوتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اسے چاہیے کہ وہ اس میں زراعت کرے“ اس کا کوئی مطلب نہ ہوتا کیوں کہ وہ لوگ پہلے ہی ایک تہائی یا ایک چوتھائی یا نصف پیداوار کے عوض میں مزارعت کیا کرتے تھے جیسا کہ روایت میں یہ بات مذکور ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب المزارعة/حدیث: 5189]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2340، 2632، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1536، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5148، 5189، 5190، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3883، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2451، 2454، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11814، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14462» «رقم طبعة با وزير 5166»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (361): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5189 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري