صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
56. فصل في الأشربة - ذكر السكر الذي إذا تولد من الشراب الكثير حرم شرب قليله-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ زیادہ شراب سے پیدا ہونے والا نشہ، تھوڑا پینا بھی حرام کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 5373
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُمَا:" بَشِّرَا وَيَسِّرَا، وَعَلِّمَا وَلا تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا"، فَلَمَّا وَلَّى مُعَاذٌ، رَجَعَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَهُمْ شَرَابًا مِنَ الْعِنَبِ يُطْبَخُ حَتَّى يَعْقِدَ، وَالْمِزْرُ يُصْنَعُ مِنَ الشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مَا أَسْكَرَ عَنِ الصَّلاةِ فَهُوَ حَرَامٌ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: غَرِيبٌ غَرِيبٌ.
سعید بن بردہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کو یمن بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات سے فرمایا: ”تم دونوں خوشخبری سنانا اور آسانی فراہم کرنا، تم دونوں تعلیم دینا اور متنفر کرنے کی کوشش نہ کرنا اور تم ایک دوسرے کے ساتھ رہنا۔“ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ مڑ کر چلے گئے تو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ واپس آئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہاں انگور سے ایک شراب بنائی جاتی ہے جسے پکا لیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ پختہ ہو جاتی ہے اور «المِزْرُ» ”مزر“ ہے جسے جو سے بنایا جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ چیز جو نماز سے نشہ کر دے وہ حرام ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت غریب غریب (یعنی انتہائی زیادہ غریب) ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5373]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2261، 3038، 4341، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1732، 1733، وابن الجارود فى "المنتقى"، 923، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1071، 5373، 5376، 5377، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2093، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3579، 3684، 4354، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3391، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16696، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19817» «رقم طبعة با وزير 5349»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (57)، «الروض» (856): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5373 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري