صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
80. ذكر العلة التي من أجلها أمر بهذا الفعل
اس علت (سبب) کا ذکر جس کی بنا پر اس عمل کا حکم دیا گیا
حدیث نمبر: 5546
أَخْبَرَنَا الصُّوفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: هَلْ لَكَ فِي رَبِيبَةٍ لَنَا، فَتَكْفُلُهَا زَيْنَبُ؟ قَالَ: ثُمَّ جَاءَ، فَسَأَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تَرَكْتُهَا عِنْدَ أُمِّهَا، قَالَ: فَمَجِيءٌ مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: جِئْتُ لِتُعَمِّلَنِي شَيْئًا أَقُولُهُ عِنْدَ مَنَامِي، قَالَ: " اقْرَأْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ نَمْ عَلَى خَاتِمَتِهَا، فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ" .
سیدنا فروہ بن نوفل اپنے والد رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں ہماری سوتیلی بیٹی زینب میں دلچسپی ہے کہ اس کا خیال رکھا جائے؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں اسے اس کی والدہ کے پاس چھوڑ کر آیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”پھر تم کیوں آئے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: میں اس لیے آیا ہوں تاکہ آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں تعلیم دیں جسے میں رات کے وقت پڑھ لیا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم «سُورَةُ الْكَافِرُونَ» ”سورہ الکافرون“ پڑھ لیا کرو اور پھر اسے پڑھنے کے بعد سو جایا کرو، یہ سورۃ شرک سے بری الذمہ ہونے کا اظہار ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5546]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 789، 790، 5525، 5526، 5545، 5546، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2085، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5055، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3403، 3403 م، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 128، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24330» «رقم طبعة با وزير 5520/*»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره دون ما تقدم الإشارة إليه برقم (5501). تنبيه!! رقم (5501) = (5526) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5546 in Urdu
فروة بن نوفل الأشجعي ← نوفل بن فروة الأشجعي