صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. ذكر الزجر أن يخلو المرء بامرأة أجنبية وإن لم تكن بمغيبة-
- باب اس زجر کا کہ کوئی مرد کسی غیر عورت کے ساتھ خلوت (اکیلا رہنا) نہ کرے خواہ وہ شوہر والی نہ ہو۔
حدیث نمبر: 5586
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي مِثْلِ مَقَامِي هَذَا، فَقَالَ: " أَحْسِنُوا إِلَى أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ، حَتَّى يَحْلِفَ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ عَلَيْهَا، وَيَشْهَدَ عَلَى الشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدَ عَلَيْهَا، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَنَالَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ، فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، أَلا لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، أَلا وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ تَسُوؤُهُ سَيِّئَتُهُ، وَتَسُرُّهُ حَسَنَتُهُ، فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”جابیہ“ کے مقام پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے بتایا: جس طرح میں (خطبہ دینے کے لیے) کھڑا ہوا ہوں، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، اس کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا یہاں تک کہ آدمی قسم اٹھا لے گا اس سے پہلے کہ اس سے قسم مانگی جائے، اور گواہی پیش کر دے گا اس سے پہلے کہ اس سے گواہی طلب کی جائے، تم میں سے جو شخص جنت کے وسط میں داخل ہونا چاہتا ہو وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑ لے کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے دور ہوتا ہے، خبردار! کوئی شخص کسی (اجنبی عورت) کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے کیونکہ ان کا تیسرا شیطان ہو گا، خبردار! تم میں سے جس شخص کو اپنی نیکی اچھی لگے اور اپنی برائی بری لگے تو وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5586]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 386، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2363، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 115، 179، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 31، والحميدي فى (مسنده) برقم: 32» «رقم طبعة با وزير 5559»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (6003)، «الصحيحة» (430).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5586 in Urdu
جابر بن سمرة العامري ← عمر بن الخطاب العدوي