صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
277. باب الأسماء والكنى - ذكر إرادته صلى الله عليه وسلم الزجر عن أن يسمى المرء يسارا-
ناموں اور کنیتوں کا بیان - ذکر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یسار کے نام سے پکارنے سے منع کیا
حدیث نمبر: 5840
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَى أَنْ يُسَمَّى بِبَرَكَةَ، وَأَفْلَحَ، وَيَسَارٍ، وَنَافِعٍ، وَنَحْوِ ذَلِكَ، ثُمَّ رَأَيْتُهُ سَكَتَ عَنْهَا بَعْدُ، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، وَقُبِضَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَرَادَ عُمَرُ أَنْ يَنْهَى عَنْ ذَلِكَ، فَتَرَكَهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا ارادہ کیا کہ آپ برکت، افلح، یسار، نافع اور اس جیسے دیگر نام رکھنے سے منع کر دیں گے پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد خاموش رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسا کرنے کا ارادہ کیا، لیکن پھر انہوں نے بھی اسے ترک کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5840]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5810»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2143): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري