صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
3. ذكر البيان بأن هذا العدد المذكور في خبر نافع لم يرد به النفي عما وراءه-
- ذکر بیان کہ نافع کی خبر میں ذکر کردہ تعداد سے اس سے آگے کی نفی مراد نہیں تھی
حدیث نمبر: 6026
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ مِنْ وَجَعٍ اشْتَدَّ بِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَ بِي مِنَ الْوَجَعِ مَا تَرَيْ، وَأَنَا ذُو مَالٍ، وَلا يَرِثُنِي إِلا ابْنَةٌ لِي، أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي؟ قَالَ:" لا"، قُلْتُ: فَبِشَطْرِهِ؟ قَالَ:" لا"، ثُمَّ قَالَ: " الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ، إِنَّكَ إِنْ تَذَرْ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَكُونُوا عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلا أُجِرْتَ بِهَا، حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فِي امْرَأَتِكَ" . فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي؟ قَالَ:" إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ فَتَعْمَلَ عَمَلا صَالِحًا تَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ إِلا ازْدَدْتَ بِهِ دَرَجَةً وَرِفْعَةً، وَلَعَلَّكَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ أَقْوَامٌ، وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ، اللَّهُمَّ امْضِ لأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ، وَلا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ" ، لَكِنَّ الْبَائِسَ سَعْدَ بْنَ خَوْلَةَ، يَرْثِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَاتَ بِمَكَّةَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے کیونکہ میری بیماری شدید ہو چکی تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیماری کا جو عالم ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ملاحظہ فرما رہے ہیں، میں ایک مالدار شخص ہوں اور میری وارث صرف میری ایک بیٹی ہے، کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں۔“ میں نے عرض کی: نصف؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک تہائی کر دو، ویسے ایک تہائی بھی زیادہ ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) بڑا ہے، اگر تم اپنے ورثاء کو خوشحال چھوڑ کر جاتے ہو، تو یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ تنگدست ہوں اور لوگوں سے مانگتے پھریں، تم اللہ کی رضا کے حصول کے لیے جو بھی خرچ کرو گے اس کا تمہیں اجر ملے گا، یہاں تک کہ تم اپنی بیوی کے منہ میں جو کچھ ڈالو گے (اس کا بھی اجر ملے گا)۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پیچھے نہیں رہو گے، تم اللہ کی رضا کے حصول کے لیے جو بھی نیک عمل کرو گے اس کے نتیجے میں تمہارے درجے اور قدر و منزلت میں اضافہ ہوگا، ہو سکتا ہے تمہیں طویل زندگی ملے، یہاں تک کہ بہت سے لوگ تم سے نفع حاصل کریں اور بہت سے لوگوں کو تمہاری وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔ «اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ، وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ» ”اے اللہ! تو میرے ساتھیوں کی ہجرت کو باقی رہنے دے اور انہیں ایڑیوں کے بل واپس نہ لوٹانا“، لیکن سعد بن خولہ پر افسوس ہے۔“ (راوی کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر افسوس کا اظہار اس لیے کیا کیونکہ ان کا انتقال مکہ میں ہو گیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الوصية/حدیث: 6026]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 56، 1295، 2742، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1628،وابن الجارود فى "المنتقى"، 1019، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2355، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4249، 5349، 6026، 6992، 7261، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1271، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2740، 2864، 3104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 975، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2708، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 330، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6665، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1457» «رقم طبعة با وزير 5994»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2550): ق، وقد مضى (4235). تنبيه!! رقم (4235) = (4249) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاق | صحابي | |
👤←👥عامر بن سعد القرشي عامر بن سعد القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري | ثقة | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عامر بن سعد القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥أحمد بن أبي بكر القرشي، أبو مصعب أحمد بن أبي بكر القرشي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة | |
👤←👥عمر بن سنان المنبجي، أبو بكر عمر بن سنان المنبجي ← أحمد بن أبي بكر القرشي | ثقة |
Sahih Ibn Hibban Hadith 6026 in Urdu
عامر بن سعد القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري