صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
20. ذكر البيان بأن من تعوذ بالله من الشيطان عند رؤيته ما يكره في منامه لم يضره ذلك-
- ذکر بیان کہ جو اللہ سے شیطان سے پناہ مانگتا ہے جب وہ خواب میں ناپسندیدہ چیز دیکھتا ہے، اسے وہ نقصان نہیں پہنچاتی
حدیث نمبر: 6059
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الشَّيْءَ يَكْرَهُهُ، فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِذَا اسْتَيْقَظَ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ" ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: إِنْ كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا هِيَ أَثْقَلُ عَلَيَّ مِنَ الْجَبَلِ، فَلَمَّا سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مَا كُنْتُ أُبَالِيهَا.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، تو جب کوئی شخص ایسی چیز دیکھے جو اسے پسند نہ آئے، تو جب وہ بیدار ہو، تو اسے اپنی بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور اس خواب کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے، اگر اللہ نے چاہا، تو وہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ ابوسلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں بعض اوقات ایسے خواب دیکھا کرتا تھا جو میرے لیے پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوتے تھے، لیکن جب میں نے یہ حدیث سنی، تو میں ان کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرؤيا/حدیث: 6059]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3292، 5747، 6984، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2261، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6058، 6059، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5021، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2277، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22961» «رقم طبعة با وزير 6027»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6059 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← الحارث بن ربعي السلمي