🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. ذكر الإباحة للمرء أخذ الأجرة المشترطة في البداية على الرقى-
- ذکر اجازت کہ انسان رقیت پر شروع میں طے شدہ اجرت لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6112
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَمَرَرْنَا عَلَى أَهْلِ أَبْيَاتٍ، فَاسْتَضَفْنَاهُمْ، فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُونَا، فَنَزَلُوا بِالْعَرَاءِ، فَلُدِغَ سَيِّدُهُمْ، فَأَتَوْنَا فَقَالُوا: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِي؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَنَا أَرْقِي، قَالُوا: ارْقِ صَاحِبَنَا، قُلْتُ: لا، قَدِ اسْتَضَفْنَاكُمْ فَأَبَيْتُمْ أَنْ تُضَيِّفُونَا، قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكُمْ جُعْلا، قَالَ: فَجَعَلُوا لِي ثَلاثِينَ شَاةً، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَجَعَلْتُ أَمْسَحُهُ، وَأَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ حَتَّى بَرَأَ، فَأَخَذْنَا الشَّاءَ، فَقُلْنَا: نَأْخُذُهَا وَنَحْنُ لا نُحْسِنُ نَرْقِي؟ فَمَا نَحْنُ بِالَّذِي نَأْكُلُهَا حَتَّى نَسْأَلَ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ:" وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا دَرَيْتُ أَنَّهَا رُقْيَةٌ، شَيْءٌ أَلْقَاهُ اللَّهُ فِي نَفْسِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوا، وَاضْرِبُوا لِيَّ مَعَكُمْ بِسَهْمٍ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مہم پر روانہ کیا ہمارا گزر ایک بستی کے پاس سے ہوا ہم نے انہیں مہمان نوازی کے لیے کہا: تو انہوں نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا ہم لوگوں نے آبادی سے باہر ایک جگہ پڑاؤ کیا ان لوگوں کے سردار کو کسی زہریلی چیز نے کاٹ لیا وہ لوگ ہمارے پاس آئے انہوں نے کہا: کیا آپ کے درمیان کوئی ایسا شخص ہے، جو دم کرتا ہو میں نے کہا: جی ہاں میں دم کرتا ہوں ان لوگوں نے کہا: ہمارے ساتھی کو دم کر دیجئے میں نے کہا: جی نہیں ہم نے تمہیں مہمان نوازی کیلئے کہا: تھا تم نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا تھا ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے ہمیں تیس (30) بکریاں دینے کا معاہدہ کیا میں اس شخص کے پاس آیا میں نے اس پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ شخص ٹھیک ہو گیا، تو ہم نے بکریاں حاصل کر لیں ہم نے سوچا کہ ہم نے بکریاں تو لے لی ہیں لیکن ہمیں باقاعدہ طور پر دم کرنا نہیں آتا اس لیے ہم ان بکریوں کو اس وقت تک نہیں کھائیں گے جب تک ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کرتے پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیسے پتہ چلا کہ سورہ فاتحہ کا دم بھی ہوتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے یہ تو ایک چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈال دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کھاؤ اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 6112]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6079»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1556).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥المنذر بن مالك العوفي، أبو نضرة
Newالمنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥جعفر بن أبي وحشية اليشكري، أبو بشر
Newجعفر بن أبي وحشية اليشكري ← المنذر بن مالك العوفي
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← جعفر بن أبي وحشية اليشكري
ثقة حافظ
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن
Newعثمان بن أبي شيبة العبسي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
وله أوهام، ثقة حافظ شهير
👤←👥عمران بن موسى الجرجاني، أبو إسحاق
Newعمران بن موسى الجرجاني ← عثمان بن أبي شيبة العبسي
ثقة ثبت